عدالت نے عمراں خان کے وکلاء اور ڈاکٹر کو کپتان سے ملاقات کی اجازت دے دی

�پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کپتان جن پر 9 مئی کے واقعات کے بعد بہت سی پابندیاں لگا دی گئی تھیں آج ان کو عدالت کی جانب سے ایک ریلیف دیا گیا جب ان کی درخواست پر عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی -یہ فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا کی جانب سے دائر درخواست کے بعد سامنے آیا۔عدالت نے عمراں خان کے وکلاء اور ڈاکٹر کو کپتان سے ملاقات کی اجازت دے دی ۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمران خان کو ممتاز وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم سمیت اپنے قانونی نمائندوں اور ڈاکٹرسے مشاورت کی اجازت دی

مزید برآں، عدالت نے خان کی طبی پیشہ ور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی درخواست منظور کی۔عدالت نے اس سے قبل عمران خان کو دوران حراست اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی اجازت دی تھی مگر جیل انتظامیہ نے عدالت کا یہ حکم ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا تھا ۔کیونکہ فوج کا خیال ہے کہ عمران خان کے حکم پر ہی مشتعل افراد نے اہم سرکاری عمارتوں پر حملے کیے تھے اس لیے انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے اور انہیں عوان سے بھی دور ہ رکھا جائے ۔ اگر چہ آج عدالت نے تو عمران خان کو ریلف دینے کا فیصلہ دے دیا ہے مگر یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے آیا ہے اب اس پر عمل درآمد ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ دو چار روز میں ہوجائے گا مگر حالا بتا رہے ہیں کہ ابھی ایک ماہ ان کا اور امتحان باقی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی