12

Image Source: Canadian Lawyer

Image Source: Unsplash
لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ دے دیا۔
عدالت نے حکومت کو گڑ اور شکر بنانے والوں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا اور چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف شوگر ملوں کی درخواستیں نمٹادیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی کے روبرو زیر سماعت ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکنیکی معاملے میں عدالت مداخلت نہیں کرنا چاہتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گڑ اور شکر بنانے سے متعلق 1948 کا قانون آئین سے متصادم قرار دیا۔