عدالت نے الیکشن کمیشن کو کپتان کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے چند روز قبل توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی صدارت بھی خطرے میں پڑ گئی تھی اس سلسلے میں کپتان نے عدالت سے رجوع کیا جہاں انہیں ایک مرتبہ پھر بڑا ریلیف مل گیا -لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان میانوالی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

 

جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کیا عمران خان ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں یا نہیں ؟وکیل نے کہاکہ عمران خان اپنی نشست سے استعفیٰ دے چکے ہیں عدالت نے استفسار کیا جب توشہ خانہ ریفرنس بھیجا گیا تو کیا عمران خان رکن اسمبلی تھے؟وکیل علی ظفر نے کہاکہ جب ریفرنس بھیجا گیا تب عمران خان رکن قومی اسمبلی تھے ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا پی ٹی آئی کی جانب سے علی ظفر نے دلائل کے دوران کہاکہ الیکشن کمیشن کاکام صرف حلقہ بندیاں کرنا اور انتخابات کرانا ہے ، الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کر سکتا ،عدالت نے کہاکہ پیرسے اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گی ،اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کر دیں گے ،

 

 

 

 

عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا ۔وقفے کے بعد اس کیس کی سماعت کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی – جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم