عدالت میں جھوٹ بولنے والے کو مفتی نہیں کہہ سکتا ؛سلمان اکرم راجہ

دوران نکاح عدت کیس میں عمران خان کےوکیل سلمان اکرم راجہ خاور مانکا اور ان کے گواہوں کے سرعام جھوٹ بولنے اور ویڈیو بیان دےکر مکر جانے پر بہت دل رنجیدہ نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ کہاکہ میرا دل نہیں مانتا کہ میں مفتی سعید کو عالم کہوں، کوئی سوچ سکتاہےکہ عدالت میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا جاسکتا ہے، مفتی سعید نےکہا دوسرے نکاح کے دوران معلوم نہیں کون کون گواہان موجود تھے، عون چودھری کی موجودگی میں مفتی سعید نے کہا معلوم نہیں کون گواہ تھا، جو ویڈیو بیان دے کر مکر جائے ایسا مفتی سعید بھروسے کے لائق نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے اپیلوں پر سماعت کی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مفتی سعید کا جھوٹ عدالت کے سامنے لانا چاہتا ہوں،مفتی سعید سے متعلق میرے پاس جھوٹ کیلئے اور کوئی شائستہ لفظ نہیں،خاور مانیکا سے قبل ، ہوا میں کہیں نمودار ہونے والے حنیف نامی شہری نے شکایت دائر کی،محمد حنیف کی شکایت میں وہی گواہان تھے جو خاور مانیکا کی شکایت میں تھے،

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میرا دل نہیں مانتا کہ میں مفتی سعید کو عالم کہوں،کوئی سوچ سکتاہےکہ عدالت میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا جاسکتا ہے، مفتی سعید نےکہا دوسرے نکاح کے دوران معلوم نہیں کون کون گواہان موجود تھے، عون چودھری کی موجودگی میں مفتی سعید نے کہا معلوم نہیں کون گواہ تھا، مفتی سعید بھروسے کے لائق نہیں،کوئی ثبوت نہیں کہ فراڈ نکاح کیا گیا ۔

جج افضل مجوکا نے آج دونوں فریقین سے کئی سالات بھی کیے اور ریمارکس بھی دیے ان کا کہنا تھا کہ 27 جون سے پہلے سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنا ہے ، کوئی فریق اگر نا بھی آیا تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دوں گا ، ابھی 25 جون کے لئے کیس رکھ رہا ہوں ، عدالت نے سزا معطلی کی اپیل پر سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔آج کے ریمارکس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ فیصلہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں ہی آئے گا کیونکہ اب عدالتیں صرف وکلاء کے دلائل پر ہی فیصلے دینے لگے ہیں -اور آج کے دلائل میں سلمان اکرم راجہ مخالف فریق پر غالب نظر آئے اور کئی ویڈیوز بھی چلاکر جج جو دکھائیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم