عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ مستر د کرکے ہمیں بلے کا نشان دلوائے گی ؛بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ تو ہوا ہے مگر انہیں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں سے اس فیصلے کو مسترد کیے جانے کی کافی امید ہے -اس حوالے سے تحریک انصاف کے وکلاء نے طویل مشاورت کی مگر ابھی تک وہ فیصلہ نہیں کرپائے کہ اس سلسلے میں ہائی کورٹ جائیں یا سیدھے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں مگر ابھی ان کے پاس 15 دن ہیں – رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہو چکی ،منگل کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلینج کریں گے، اگر ایک پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیا جائے گا تو اس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری ابھی مشاورت چل رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ہے، امید ہے عدلیہ ہمارا بلے کا نشان بحال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیا جا رہا، ہماری عدلیہ سے درخواست ہے ہماری پٹیشن کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، الیکشن کمیشن نے تا حال ہمیں سرٹیفائیڈ کاپی فراہم نہیں کی ہے۔بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، یہ سب پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔اگر تحریک انصاف کو عدالتوں سے بھی ریلیف نہ ملا تو پھر ان کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے مگر وہ پھر کھل کر بات بھی کریں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی