الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی دی گئی 30 اپریل کی تاریخ پر انتخابات کرانے کا گرین سگنل دے دیا – الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی،ریٹرننگ افسر 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی ۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے،مخصو ص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک آر او کے پاس جمع کرانی ہو گی،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیاگیا۔ تاہم کے پی الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا -آج بھی گورنر نے الیکشن کمیشن سے تاریخ دینے کے لیے 7 دن کا ٹائم مانگ لیا –