عثمان ڈار نے بھی سنگین الزامات کے بعد پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان تحریک انصاف کو اج ایک اور زبردست جھٹکا اس وقت لگا جب عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے عثمان ڈار نے عمران خان کو تمام تر فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا -انہیں چند روز قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا کئی روز منظر عام سے غائب رہنے والے عثمان ڈار اچانک کامران شاہد کے شو میں سامنے آگئے اس بھی حیران کن بات یہ تھی کہ انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کیے۔

 

ا انٹرویو میں انہوں نےبتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت زمان پارک میں کی گئی۔ جس میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2022 کے لانگ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے سے روکنے کے لیے تھا ، انھوں نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لوگوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ہیومن شیلڈ کے طو پر استعمال کیا، ، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی