بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے متاثر کیا ہے۔ کئی کرکٹرز صحتیاب ہو چکے ہیں، لیکن کچھ اب بھی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد، کئی کرکٹرز کو وائرل بخار ہو گیا تھا۔لیکن بورڈ نے یہ بات میڈیا سے چھپائی۔ گزشتہ روز، ٹریننگ بھی سیشن منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جب میڈیا میں فٹنس مسائل پر بات ہونے لگی، تو پی سی بی نے نوٹ جاری کیا کہ کئی کرکٹرز کو بخار تھا۔ ان میں سے بیشتر اب صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ باقی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا، لیکن اب وہ بہتر ہیں۔ بخار کی علامات کی وجہ سے، پلیئرز کے کوویڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔ گزشتہ شام، 6 سے 8 بجے تک ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا۔ اس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے، جبکہ عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان نے ہوٹل میں آرام کیا۔ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کیا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی۔
عبد اللہ شفیق، آفریدی ، رضوان، سلمان علی آغا، حارث اور زمان خان گراؤنڈ میں نہیں آئے
19
previous post