عبداللہ شفیق کی بدولت سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم اس وقت اپنے عروج پر ہے آج پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کو ان کے ہی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے شکست دے دی پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق نے 160 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے

سری لنکا کی خلاف پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 342رنز کا حدف حاصل کیا جو کسی بھی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف گال سٹیڈیم میں سب سے بڑی فتح ہے ۔

گال میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا دیا تھا جو پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،سری لنکا کیخلاف 300سے زائد رنز کا یہ پہلا حدف ہے جو پاکستان نے حاصل کیا ہے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے سری لنکا میں بدامنی اور معاشی بحران کے سبب اب دوسر اٹیسٹ میچ بھی گال میں ہی ہوگاجو 24جولائی سے کھیلا جائیگا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی