گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات کی دعوت تھی -تحریک انصاف کا وفد الیکشن کمیشن کی جانب سے دعوت پر ملاقات کیلئے پہنچ گیا، عمران خان گرفتاری کے سبب جیل میں بند ہونے کی وجہ سے وفد میں موجود نہیں ہیں ۔ان کی جگہ بیرسٹر علی ظفر نے پارٹی کی ترجمانی کی اور الیکشن کمیشن کو اپنی 3 گزارشات پیش کیں –
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں،انتخابی عمل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج 3 بجے مدعو کیا گیا تھا تاہم ان کی جگہ تحریک انصاف کا 3 رکنی وفد الیکشن کمیشن پہنچا۔ وفد میں بیرسٹرعلی ظفر،عمیرنیازی اورنیاز اللہ نیازی شامل ہیں، یہ وفد الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہا ہے۔