عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی پھر بکرا منڈی لگے گی؛فیصل وواڈا

فیسل وواڈا نے کئی ماہ پہلے 2 پیشن گوئیاں کی تھیں ایک یہ کہ بیلیٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہوگا اور دوسری یہ کہ میاں نواز شریف بلاول یا عمران خان ان میں سے کوئی بھی وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھےگا بلکہ کوئی اور ہی نیا چہرہ ہوگا جسے یہ وزیراعظم کی کرسی آفر کی جائے گی اور اب ایسا نظرآرہا ہے کہ کسی ازاد امیدوار کو انوارالحق کاکڑ کی طرح اس مسند پر بٹھا کر من پسند فیصلے کروائے جائیں گے -آج انھوں نے ایک بات اور دہرائی کہ آئندہ انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنے گی جو زیادہ سے زیادہ20 سے 24مہینے تک چلےگی ، ورنہ مجھے پٹاخہ پہلے پھوٹتا نظر آرہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے ، الیکشن کو ہمیشہ پی آئی اے کی فلائٹ سے تشبیہ دیتا رہا ہوں ، اب جہاز کا ایک انجن اسٹارٹ ہو گیا ہے دوسرے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی ، یہاں پر کوئی اصول کی سیاست کرنے نہیں آیا ، الیکشن کے اندر بکرا منڈی اور بکرا عید کی تیاریاں دیکھیں گے ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ ریس میں اکیلی دوڈ لگانے آئی ہے، شارٹ ٹرم حکومت کیلئے اتحادی حکومت بن جائے گی ، لانگ ٹرم حکومت کیلئے آصف زرداری کو مائنس نہیں کیا جا سکے گا اور لانگ ٹرم کا مطلب زیادہ سے زیادہ 2 سال ہے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی