عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ کس امیدوار کو کہاں سے ملے؟

پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا -سینکڑوں ممبران قومی امبلی نے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کیے مگر اب بہت سے لگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان 1000 ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ کس امید وار نے حاصل کیا تو اب اس کا نام بھی میڈیا پر آگیا ہے

عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سےامیدوار جمال احسن خان کے حصے میں آیا جو دو لاکھ17ہزار 424ووٹ لے کر پاکستان بھر کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے،صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مخالف کو سب سے بڑے مارجن کا ریکارڈ بھی ان ہی کے نام ہے – ۔عبیداللہ خان شادی خیل جو ان کے مقابل انتخاب لڑ رہے تھے وہ صرف 34ہزار 68ووٹ حاصل کر سکے، اس طرح جمال احسن خان کی اپنے حلقے سے برتری ایک لاکھ 83ہزار کی تھی جو پاکستان بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کے امیدوار کی ریکارڈ برتری ہے۔

واضح رہے کہ جمال احسن خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، انہوں نے 2013کے انتخابات میں بھی صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اس لئے 2018انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تاہم اب کی بار اس حلقے سے بھی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے پر اس حلقے سے جمال احسن خان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے ۔ تو یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ وہ حلقہ جہاں سے عمران خان نے الیکشن میں حصہ لینا تھا اس حلقے کے ووٹرز نے عمران خان کی محبت میں سب سے زیادہ ووٹ دیا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری