الیکشن کمیشن میں توڑ پھوڑ کے کیس میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، این اے 155سے امیدوار شیخ طارق رشید اور مقامی رہنما انور علی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان رہنما ﺅں کے علاوہ (ن )لیگ کے دیگر 10کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کو بھی کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا –
- عامر ڈوگر کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد پولیس کی جانب سے مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ طارق رشید کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، این اے 155سے امیدوار شیخ طارق رشید ،مقامی رہنما انور علی اور دیگر 10 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بدمعاشی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اور اداروں میں حملہ آور ہونے والے ہر شخص کو قانون کی گرفت میں لیاجائے گا اور الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پولیس نے توڑپھوڑ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا ہے ۔