عامر لیاقت کے بعد کراچی سے مزید دو ایم این اے کے مستعفی ہونے کااامکان

پاکستان تحریک انصاف سے مسلسل ناراض اور نالاں رہنے والے ایم این اے اور اینکر پرسن عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا اس کے بعد اب مزید اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مزید 2 ایم این ایز بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں

IMAGE SOURCE : Very Filmy

بلاول بھٹو نے 2018 میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر الیکشن لڑا ضرور تھا لیکن وہ قومی اسمبلی ایک نشست پر ہی کامیاب ہو پائے تھے۔ انہیں خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ اور  سندھ سے کراچی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کراچی میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے گڑھ این سے 246 لیاری سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالشکور شاد نے شکست دے دی تھی۔ اس حلقے میں بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ جیتنے والے امیدوار کو 52 ہزار 750 ، دوسرے نمبر پر آنے والے کالعدم ٹی ایل پی کے احمد بخش کو 42 ہزار 345 جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو 39 ہزار 325 ووٹ ملے تھے۔

IMAGE SOURCE : Pakistan Today

اب اطلاعات ہیں کہ شائید عبد الشکور بھی قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیں گے مگر ابھی تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی اور یہ عامت لیاقت کے دل کی خواہش بھی ہوسکتی ہے

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان