عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کے ساتھ ساتھ 11کروڑ بھی مانگ لیے

پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت کا ستارہ عتاب کا شکار ہوگیا ان پر پی ٹی آئی کی جانب سے خوب لعن طعن کی گئی مگر اب ان کے گھر میں بھی اک طوفان کھڑاہوگیا ہے صرف 4 ماہ بعدہی ان کی تیسری بیویدانیہ شاہ نے ان کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

عامر لیاقت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں داخل ہونے والی تیسری بیوی دانیہ شاہ نےبہاولپور کی فیملی عدالت میں تنسیخ نکاح کامقدمہ دائر کر دیاہے ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے الزامات لگائے ہیں کہ وہ آئس کا نشہ کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں ۔ 

دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، ان سے جان چھڑوانے کے لیے اب میں عدالت میں آئی ہوں ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹارچر کرتے رہے ، میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاﺅں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیںہے ،یہ تو پورے کا پورا شیطان ہے

عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامر لیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔ عامر لیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی جس کی ویڈیوز نے پاکستان میں ہنگامہ برپاکردیا تھا جس کے بعد عامر لیاقت کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان