سیاست دان اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے ایک بار پر میڈیا کی نظروں میں آنے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ دل کے مریض ہوگئے ہیں اور اسوقت ہسپتال میں داخل ہیں مگر ایسا محسوس ہورہاہے کہ کل کے الیکشن میں حصہ لینے سے بچنے اور اپنے آپ کو نااہلی کی تلوار سے بچانے کے لیے وہ اس طرح کی چال چل رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے کل منحرف اراکین پارلیمنٹ پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے کل اسمبلی نہیں آتے
رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عامر لیاقت نے طبیعت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
عامر لیاقت نے ہسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے؟۔عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ ہسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔