عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستانی عوام کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے -جس کے بعد حکومت نے اس پر غور شروع کیا ہے اور عنقریب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5ڈالر 14سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89ڈالر فی بیرل ہے،پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12روپے سے 14 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے،اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 93ڈالر 88سینٹ فی بیرل ہے،پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 45پیسے کمی کاامکان ہے۔امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم اس بار پٹرول کی اتنی قیمت کم کروالیں گے جس کی خواہش کا اظہار انھوں نے ایک ہفتہ قل اپنے ٹویٹ کے ذریعےکیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا –

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان