عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

دنیا بھر میں ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعد امید کی جارہیہے کہ پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں پر اس کا اثر پڑے گا اور ہمارے ملک میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی –

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے جبکہ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔پاکستان میں گزشتہ 18 ماہ میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس میں بڑا ہاتھ بجلی کے ساتھ ساتھ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ہے جس کے بعد بجلی کے بلوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے سبب تمام اشیاء مہنگی ہوگئیں –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی