عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول سستا ہونے کی امید

اللہ پاک نے غریب پاکستانیوں کی دعا سن لی دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں نیچے آنے لگیں ہیں جس کے بعد امید پیدا ہوگئی ہے کہ ہمارے ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوجائے گی -مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے،جس کے پاکستان میں بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 38روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ادھرعالمی مارکیٹ میں پیٹرول 12اور ڈیزل 9ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 102ڈالر فی بیرل ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل ہو گئی ، روپے کی قدر میں بہتری سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب کے لیے ایک وقت کا کھانا کھانا بھی مشکل ہوگیا تھا –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے