عاطف اسلم کا مظلوم فلسطینیوں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد کا اعلان

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے بارش کا پہلا قطرہ بن گئے -انھوں نے فلسطینی ببہن بھائیوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا -اس کے بعد بہت سے مخیر حضرات بھی سامنے آنے کی توقع ہے –
معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے خطیر رقم عطیہ کر دی ،عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کی ہے ۔ فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔عاطف اسلم کے اس عمل پر انہیں پاکستانیوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس