عارف والا: بیوی کی جان لے کر ڈکیتی ڈرامہ کرنیوالا شوہر گرفتار

عارفوالا (انٹرنیوز) عارف والا میں گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والاشوہر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں میں ڈکیتی کی واردات میں خاتون کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے شوہر کو مشکوک جان کر حراست میں لیا اور تفتیش کی جس پر اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے باعث بیوی سدرہ بی بی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ کسی کو شک نہ پڑے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی