16
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت بھی انتخابی میدان میں کود پڑے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،پشاور کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا۔انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
عواب علوی نے بھی این اے 241سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ عواب علوی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے ہیں ۔ ا س موقع پر جنگ اخبار میں کہا گا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ “پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کیلئے پردے کے پیچھے رہ کر کام کر رہا تھا اب سامنے آرہا ہوں”۔