عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی

کراچی کی کاروباری عمارات میں ہونے والی آتشزدگی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج ایک فرنیچر مارکیٹ اس کا نوالہ بن گئی -میڈیا کی کبروں کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں کو آگ لگ گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی، تیزی سے پھیلتی آگ نے قریبی دکانوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا ہے جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس کی فضا ہے -۔ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے ایک شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے ۔مگر ابھی اس بات کا اندازہ نہیں کہ مزید کتنے لوگ ابھی اس عمارت میں موجود ہیں –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی