عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

پاکستان کے جوڈیشل کمیشن (جے سی پی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج کی نامزدگی کی منظوری دے کر تاریخ رقم کی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی نامزدگی تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے گرما گرم جے سی پی اجلاس کے دوران پانچ سے چار کی اکثریت سے حاصل کی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) گلزار احمد، سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال، سابق جج سرمد جلال عثمانی، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل (اے جی) خالد جاوید خان نے بطور جسٹس سپریم کورٹ عائشہ ملک کی تعیناتی کی حمایت کی – ۔

تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس سردار طارق مسعود اور پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے نمائندے اختر حسین نے انتخاب کی مخالفت کی۔

عائشہ ملک نے شوگر مافیا کے خلاف دبنگ فیصلے کیے تھے جس کی بنا پر ملک بھر میں ان کی بہت پزیرائی بھی ہوئی تھی مگر انہیں شوگر مافیا کی جانب سے ڈرایا دھمکایا بھی گیا تھا مگر انھوں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دلیرانہ فیصلے کیے جس کا صلہ آج انہیں مل گیا

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم