وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں سے درخواست کر دی کہ طوفان ” بائپر جوائے ” کے دوران گھروں میں رہیں اور بچوں کو بھی گھروں میں رکھیں ۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےبتایا کہ” میں نے ٹھٹھہ سجاول کی ساحلی پٹی کا دورہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں لگے بل بورڈز ہٹانے کی سختی سے ہدایت کی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ طوفان بپرجوائے کے دوران لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں رکھیں” مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1999 میں اس طرز کا طوفان آیا تھا جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی تھی –
۔پاکستان میں بہت سے نوجوان اور دیگر افراد ایسے موقوں پر سمندر کے قریب جاکر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں اسی لیے وزیراعلیٰ نے ایسے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں وزیراعلیٰ کی یہ وارننگ بتارہی ہے کہ اگر یہ خدانخواستہ پاکستانی ساحلوں سے ٹکرا گیا تو سمندری طوفان سے کتنی تباہی ہوسکتی ہے –