طنز و مزاح کے آدمی نے سنجیدہ ترین بات کہہ دی

پاکستان کے معروف کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف کے ماضی میں دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگیا۔

 نجی ٹی وی کو دیے گئے   انٹرویو میں عمر شریف کو اداکار نورالحسن سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Times of Sindh

اس دوران عمر شریف کو روتے ہوئے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں بس قبر سے گھبراتا ہوں کیوں کہ قبر جو ہے وہ انسان کا کردار بتاتی ہے‘۔

عمر شریف کا کہنا تھا کہ ’انسان کی قبر اس کا کردار بتاتی ہے، قبر میں  پسلیاں پسلیوں میں گھس جاتی ہیں، زبان بول نہیں پاتی اور انسان جواب نہیں دے پاتا یہ ایک خطرناک لمحہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا کے ہر انسان کی قبر اس انسان کے اعمال بتاتی ہے،انسان مٹی سے بنا ہے اور مٹی میں مل جائےگا‘۔

خیال رہےکہ عمر شریف  چند روز قبل  علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم جرمنی میں قیام کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئے۔

Image Source: IG News

امریکا میں عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلیسز کے 4 گھنٹے بعد عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑی اور دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ