پاکستان میں جوں جوں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے لوگوں کی قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے الیکٹرک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے -میڈیا رپورٹس کے مطابق طلب میں کمی کے باعث پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے مختلف ماڈلز میں بھی کمی کردی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں موبائل بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کر 10ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں نے نہ صرف سمارٹ موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے یہاں تک کہ کئی سال پہلے عام استعمال ہونے والے بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کر500 روپے تک کی کمی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوگوں مین فون خریدنے کے رجحان مین کمی واقع ہوئی ہے اور موبائل کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔
موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دنیا بھر میں یہ ٹرینڈ عام ہے کہ اگر آپ کسی چیز کی قیمت میں کمی کروانا چاہتے ہین تو اس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیں یا اس کو سرف ضرورت کے تحت کم مقدار میں خریدیں مگر یہاں تو پوری قوم ہی مہنگائی کے سبب لکژری آئیٹمز خریدنے میں مشکلات کا شکار ہے –