گزشتہ روز طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ ان کی ناہلی سے پہلے سابق چیف جسٹس نے ان سے رابطہ کیا تھا اس کی تردید آج ثاقب نثار کی جانب سے آگئی -سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہنا ہے کہ طلال چودھری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ۔طلال چودھری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے۔ اگر وہ سچے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں۔
ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چودھری نے مخصوص عزائم کی خاطر جھوٹا بیان دیا۔ وہ طلال چودھری کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلال چودھری کو کسی کے خلاف بیان دینے کے لیے کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ایک چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کا دباو ڈالنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نےاپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے ۔طلال چودھری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی ،وہ خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کے لیے جھوٹے الزامات عائدکر رہے ہیں۔یاد رہے کہآج سے 5 سال قبل 2018 میں سابق چیف جسٹس نے طلال چوہدری کو سزا سناتے ہوئے 5 سال کے لیے سیاست سے نااہل کردیا تھا –