طلاق کے بعد باپ بیٹٰی کو ڈھول باجوں کے ساتھ گھر واپس لے آیا ؛ویڈیو وائرل

��بھارت میں ایک شخص نے نئی تاریخ رقم کردی اور افسوسناک سانحے کو اس خوش اسلوبی سے ٹریٹ کیا کہ وہ سب کے لیے مسرت کا باعث بن گیا -بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے شہر رانچی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جب یہ خبر لڑکی کے والد کو ملی تو اس نے انوکھا کام کردیا اور انتقام لینے کی بجائے طلاق کے بعد وہ اپنی بیٹی کو سسرال سے ڈھول باجے اور پٹاخوں کے ساتھ خوشی خوشی گھر لے آیا -باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں والدین سمیت لڑکی کے گھر والوں کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ لڑکی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتا ہے، طلاق یافتہ لڑکی کے لیے بھی غم خوشی میں بدل گیا اس موقع پر لڑکی بھی اپنا سامان اٹھائے خوشی خوشی واپس جاتے دیکھی جاسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو لڑکی کے باپ کی جانب سے مخصوص کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ آپ بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کریں لیکن اگر میاں بیوی اور بیٹی کے سسرال والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ