پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کرکے سارے پاکستانیوں کو حیران کردیا کیونکہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ طاہرالقادری کی جماعت اپنی مخالف جماعت کی حمایت کا اعلان کردے گی تاہم ان کے ترجمان نے اس حمایت کی وجہ ضرور بیان کی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت کریں گے، پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں بلاول کے لیے جلسہ کرنے کا اعلان بھی کردیا – انہوں نے کہا کہ این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بھرپور جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی کے لئے ہماری حمایت اس حلقے میں نظر آئے گی۔
خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری مخالفت صرف ن لیگ سے ہے، ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہماری ملزم ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی تک نہیں ہوا، شہداء کے ورثا کو انصاف ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں، آج وہ ہمارے دفتر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے موقف کی حمایت کی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 جون 2014ء سے سانحہ ماڈل پر ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم انتقام کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔یہی وہ پیپلز پارٹی ہے جس کے خلاف طاہر القادری نے عمران خان کے ساتھ مل کر 2014 میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا مگراب عوامی تحریک نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا ہاتھ تھام لیا ہے –
طاہرالقادری کی جماعت کا لاہور میں بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان
14