طالبہ کے ساتھ بدتمیزی: بھارت کے ہائی سکول کی بچیاں اپنے ہی ہیڈ ماسٹر پر ٹوٹ پڑٰیں

طالبہ اساتزہ طلبہ کی پٹائی کرتے ہیں یہ تو آپ روز ہی سنتے ہیً بعض اوقات طلبہ بھی اساتزہ کی درگت بنادیتے ہیں ایسا بھی کئی بار ہوتا ہے مگر آج کی مزیدار بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سرنگا پٹنا سکول کی لڑکیوں نے اپنے سکول کے پرنسپل کی مل کر خوب دھلائی کرڈالی -یہ واقعہ کرناٹک میں پیش آیا جہاں اپنی ساتھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر درجنوں طالبات نے سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سرنگاپٹنا ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نے مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں ایک طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ طالبہ نے ہاسٹل میں اپنی دیگر ساتھیوں کو واقعے کے بارے میں بتایا جس کے بعد طالبات نے مل کر ہیڈ ماسٹر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور سکول میں ہی حساب برابر کردیاجس کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات ڈنڈوں کے ساتھ ایک شخص کو مار رہی ہیں۔ اور اس سے اپنی ساتھی کو ہراساں کرنے پر جواب طلب کرتی ہیں، اس دوران سکول سٹاف اور دیگر اساتذہ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا