طالبان کو امراللہ صالح کی رہائش گاہ سے خزانہ ہاتھ آگیا

طالبان کی ملٹی میڈیا برانچ کے سربراہ احمد اللہ متقی نے ٹویٹر پر صالح کی رہائش گاہ پر مبینہ چھاپے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان جنگجو دو سوٹ کیس کے گرد بیٹھے ہیں جن میں غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سلاخیں ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں طالبان جنگجوؤں کو نقد رقم کی گنتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متقی نے دعویٰ کیا کہ امر اللہ صالح کی رہائش گاہ سے مجموعی طور پر ساڑھے چھ ملین امریکی ڈالر اور 18 سونے کی سلاخیں برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو طالبان نے پھانسی دی تھی۔ طالبان کے آخری صوبے پنجشیر کے صوبائی مرکز پر طالبان کے قبضے کے چند دن بعد یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ روح اللہ کی جان لے لی گئی ہے ۔

عباد اللہ صالح نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں رائٹرز کو بتایا ، “انہوں نے میرے چچا کو پھانسی دے دی۔” “انہوں نے کل اسے قتل کیا اور کہا کہ ہم اسے دفن نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کہتے رہے کہ اس کی لاش سڑنی چاہیے۔”

طالبان کی انفارمیشن سروس کے اردو زبان کے اکاؤنٹ نے کہا کہ “اطلاعات کے مطابق” روح اللہ صالح پنجشیر میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔

نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ صالح ،رہے ہیں اور اب بھی ان کے حمایتوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان میں موجود ہے لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ روح اللہ واقعی جاں بحق ہوچکا ہے یا مفرور ہے تاہم آج اس کے گھر سے بۃت بڑی مقدار میں سونا اور کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان میں حالات معمول کی طرف آنا شروع ہوگئے ہیں اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے افغانستان کی مدد کے لیے امداد دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے آج خبر آآئی ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان سے پہلی پرواز افغانستان کے لیے اڑان بھر چکی ہے مگر صور

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں