پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ہونے والی شرمناک سرگرمیوں کے خلاف حکومت نے سخت ایکشن لینے اور ذمہ داروں کو کیف کردار تک پپہنچانے کا عزم کرلیا -پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں طالبات نے شکایت کی تھی کہ ادار وں کے اساتزہ انہیں بلیک میل کرتے ہیں -اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں –
طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں اقراءیونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر رضوان باری کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزم رضوان باری نے طالبات کے ناموں اور تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے جعلی ای میل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنا رکھے تھے جن کو وہ اپنے مزموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا ۔
ایسے ہی ایک طالبہ کی شناخت سے جعلی اکاﺅنٹ بنا کرملزم نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کو بھیجا، جن میں یونیورسٹی کی دیگر طالبات بھی شامل تھیں۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔