ضمنی انتخابات کے آفٹر شاکس اے این پی کے متعدد رہنما مستعفی

کل عمرا ن خان نے 13 جماعتی اتحاد کو جس طرح عبرت ناک شکست دی اس الیکشن کا سب جماعتون کے سیاسی کیرئیر پر برا اثر پڑا ہے مگر اے این پی ااور ایم کیو ایم کا تو سیاسی مستقل ہی خطرے میں آ گیا ہے اب اس الیکشن کے آفٹر شاکس بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور فصلی بٹیروں نے ان پارٹیوں سے اپنی راہیں جدا کرنی شروع کردی ہیں بتا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی کونسل ورکنگ کمیٹی کے ممبر مستعفی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابقپارٹی کے سینئر رنما کل کی شکست کے بعد اے این پی کے سیاسی مستقبل سے مایوس ہوگئے ہیں جس کے بعد ان عہدے داروں نے اے این پی سے علیحدگی کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے ان میں ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، ان کاکہناتھاکہ 2013 سے 2022 الیکشن میں جس امیدوار کو تجویز کیا اسے شکست ہوئی، ان کاکہناتھاکہ میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترا ، بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کروں اور کسی دوسری سیاسی جماعت میں شرکت کروں کیونکہ موجودہ حالات میں اس پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟