ضمنی انتخابات میں حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ؟

ڈیلی پاکستان اور دیگر کئی اخبارات کی خبر کے مطابق ضمنی انتخابات میں حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔اس سے قبل بھی عام انتخابات میں بہت سے ایسے نام تھے جن کو حمزہ شہباز ٹکٹ دینا چاہتے تھے مگر اپنی ہی جماعت کے طاقت ور گروپ نے دوسرے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس پر حمزہ بہت دل برداشتہ تھے مگر وہ خاموش رہے اور آج بھی وہ اپنے لب سیے ہوئے ہیں –

حمزہ شہباز نے اپنے خالی کیے جانے والے حلقےپی پی 147 میں کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا، تاہم اس حلقے سے شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ،شہباز شریف کی جانب سے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 164 میں حمزہ شہباز اپنے قابل اعتماد ساتھی عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر اس حلقے سے ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 پر علیم خان کی خالی کردہ نشست پر آئی پی پی کے شعیب صدیقی الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے یہاں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔اس حلقے سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری شہباز بھی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے کیوں کہ شعیب صدیقی کی دہری شہریت ہے اور ان کا کیس ٹریبونل میں ہے۔مگتا یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں جاوید لطیف ،آصف کرمانی اور محمد زبیر کی طرھ بہت سے لیگی رہنما ان دونوں میں ہونے والےواقعات پر سے پردہ اٹھائیں گے -مگر حمزہ اس لیے خاموش ہیں کہ ملک کی سب سے بڑی کرسی پر ان کے والدبیٹھے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی