ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

ملتان میں ایک اور ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے مگر اس بار یہ الیکشن اس لحاظ سے مختلف ہوگا کہ اس میں جے یو آئی کےووٹر اپنا جھنڈا اٹھا کر پی ٹی آئی کے لیے ووٹ دینے بھی جائیں گے اور ووٹ مانگنے کے لیے بھی سڑکوں پر ہوں گے تو یہ بہت دلچسپ منظر ہوگا –
سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 148ملتان کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فوادچودھری نے کہاہے کہ این اے 148سے جے یو آئی ف کے ٹکٹ ہولڈر ملک سجاد وینس نے 19مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں فوادچودھری کی موجودگی میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی حمایت کا اعلان کیا ہے، فواد چودھری کا کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پہلا مشترکہ الیکشن ہوگا۔تحریک انساف کی مقبولیت کے بعد اب سیاسی جماعتون کو سمجھ اگئی ہے کہ اب کئی سالوں تک عوام کپتان کا ساتھ چھوڑنے والی نہیں اس لیے وہ بھی کپتان کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مجبور ہوگئیں ہین –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

ضمنی الیکشن ؛ 13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ر کھنے کا فیصلہ