ضمانت خارج ہونے پر مجرم کا لڑکی سے انتقام ؛ نوکری کا جھانسہ دیکر ایک اور گناہ کر بیٹھا

لاہور میں جرم کی ایک اور داستان رقم ہوگئی جب ایک اوباش نوجوان نے عدالت سے اپنی ضمانت خارج ہونے پر لڑکی سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اسے عملی جامہ بھی پہنایا

یہ گرفتاری اس وقت کی گئی جب لاہور ہائی کورٹ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے نو ماہ بعد ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یہ واقعہ رواں سال 2 فروری کو لاہور کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیش آیا تھا اور 21 فروری کو فیصل ٹاؤن تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 حرام کاری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے پہلے عبوری ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کیا لیکن اس نے مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد وہ لاہور ہائی کورٹ گئے جہاں جسٹس طارق سلیم نے بھی آج ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 2 فروری 2021 کو ملزم نے اسے ملازمت کے انٹرویو کے لیے ماڈل ٹاؤن پارک بلایا تھا۔ پھر ملزم نے اسے اپنے ساتھ رکشے میں بیٹھنے کو کہا اور اسے اپنے باس سے ملنے انٹرنیشنل مارکیٹ لاہور لے گیا۔

اس کے بعد ملزم اسے پہلی منزل پر ایک کمرے میں لے گیا، اس کا فون چھین کر اسے بند کر دیا۔

اس نے بتایا کہ ملزم نے پھر اسے پینے کے لیے کوئی مشروب دیا۔ وہ مشروب پینے کے بعد وہ نیم بیہوش ہوگئی اور ملزم نے اس کی عصمت دری

کر دی۔اسی طرز کے ایک اور واقعے میں خاتون نے عدالت کے باہر خودکشی کی کوشش بھی کی اس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کیس لڑنے لے لیے پیسے نہیں ہیں اس لیے خودکشی کے علاوہ اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی