صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ

پاکستان میں اس وقت آشوب چشم کی بیماری نے پاکستانیوں کی زنگدی عزاب بنا رکھی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے مریضوں کی بڑی تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں-
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کوئی خطرناک بیماری نہیں، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں آئی ڈراپس فراہم کر دیئے گئے۔ آشوب چشم ہو جائے تو بینائی متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں،اس کیلئے کسی علاج کی کوئی ضرورت نہیں، یہ مرض 8 سے 10 دن میں خودبخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، بس تیز دھوپ، دھویں اور گردوغبار سے آنکھوں کو بچائیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت دھوپ کے چشموں کا استعمال کریں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے، بہاولپور میں 1540، ملتان میں 1048، فیصل آباد میں 1132، راولپنڈی میں 175 افراد آشوب چشم کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ اس بیماری کے تدارک کے لیے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں آئی ڈراپس فراہم کر دیئے گئے۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا