صنم جاوید کو ایک نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

کل جمعے کا روز پی ٹی آئی کے لیے بہترین خوشخبریاں لایا تھا مگر آج کا دن ان کے لیے منحوس ترین دن بن گیا اور ان کی جماعت کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کرگیا -پہلے ان کے متعدد رہنماؤں کے کاغزات نامزدگی مسترد ہوئے اور اب صنم جاوید کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کی خبر آگئی –
پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا۔

لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاویدکو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کردیا، ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔ایسا لگتا ہے کہ اس بار تحریک انصاف کوالیکشن لڑنے ہی نہیں دیا جائے گا -مگر اس سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں آئے گی –

Related posts

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس حنا ثانی ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار