صنم جاوید نے لاہور سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان میں 2024 کو جو عام انتخابات ہوں گے ان مین سب سے دلچسپ مقابلہ مریم نواز اور پی ٹی آئی کی قید خاتون صنم جاوید کے درمیان ہوگا -آج پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ والد کے مطابق صنم پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی، ان کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔ والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔آج صبح ان کے والد نے الزام لگایا کہ ابھی تک ان کی بیٹی کو کاغزات پر دستخط کرنے کے لیے صنم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی -اور وہ مسلسل جیل کے چکر کاٹ رہے ہیں -9 مئی واقعات کے بعد صنم جاوید مزاحمت کا استعارہ بن کر سامنے آئیں تھیں جس کے بعد عمران خان نے ان کو مریم کے مدمقابل الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی