آج پی ٹی آئی کی 2 خواتین کو عدالت سے ضمانت مل گئی پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی 3مقدمات میں ضمانت منظورہو گئی۔عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کیخلاف 9مئی واقعات سے متعلق میانوالی میں 3مقدمات درج تھے،انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی 3مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔مگر 9 مئی کے روز سے قید ان خواتین کو رہائی نصیب نہ ہوسکی – صنم جاوید اور حالیہ حمزہ آج تک سرگودھا جیل مین قید کاٹ رہی تھیں ،عدالتی فیصلے کے باوجود صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیاگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالہ پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں۔عالیہ حمزہ کی گرفتاری کےلئے بھی گوجرانوالہ پولیس سرگودھاجیل کے باہرموجود ہے۔اب لگتا ہے کہ ان خواتین کو اسیری کے باقی دن گوجرانوالہ میں کاٹنے پڑیں گے –
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے پھر گرفتار
19