صنف آہن کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جائے گی

آئی ایس پی آر کے تعاون سے عوام میں حب الوطنی کا جزبہ بڑھانے کے لیے بنائی گئی سیریل ‘صنف آہن’ جو کہ لیڈی کیڈٹ پر مبنی سب سے بڑا ٹیلی ویژن پراجیکٹ ہے، ڈرامے کی کاسٹ میںپاکستان کی چوٹی کی اداکارائیں سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، رمشا خان اور یشالی تاشیہ کالیداسا شامل ہیں ان میں ملکی ادکاراؤں کے ساتھ ایک سری لنکا کی اداکارہ بھی شامل ہے

مشہور ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کہانی ان خواتین کے گردگھومتی ہے جو غریب اور بہت چھوٹے اور دور افتادہ علاقوں سے وطن کی محبت میں فوج میں بھرتی ہونے کے لیے آتی ہیں اور پھر اسی خاندان والوں کے لیے باعث فخر بن جاتی ہیں جو ان کی جان کے دشمن بن گئے تھے اس سیریل کا بنیادی مقصد پاکستان کی غیور اور بہادر لڑکیوں کو فوج میں بھرتی کی طرف مائل کرنا ہے

صنف آہن کی آخری قسط عیدالاضحیٰ کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی تاہم اس کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی

اس سے قبل میرے پاس تم ہو اور پری زاد کی آخرہی قسط بھی سلور سکرین کی زینت بنی تھی اب صنف آہن کی 25 ویں اور آخری قسط عیدالاضحیٰ کے بعد سینیما گھروں میں دکھائی جائے گی

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ