صدر کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات متوقع ہے

صدر کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات متوقع ہے۔
لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک جائیں گے۔

image source: Geo.tv

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں وہ اسمبلیوں کی تحلیل پر اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے۔

عمران خان آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور دیگر امور پر بھی مشاورت کریں گے۔

وہ دوپہر دو بجے کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ زمان پارک کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ساہیوال، سرگودھا ڈویژن اور میانوالی کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی