پاکستان کے موجودہ صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے 2013 اور پھر 2018 میں الیکشن جیت کر اسمبلی آنے والے عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی کرونا کا شکار ہوگئیں انھوں نے اپنی بیماری کی اطلاع ایک ٹویٹ کے ذریعے عوام سےشئیر کی اور لکھا کہ وہ بخیریت ہیں مگر ہلکی کی کمزوری محسوس کررہی ہیں اور الحمد للہ خیریت سے ہیں انھوں نے عوام سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں

اس کے قبل عارف علوی خود بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے اور عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اس موذی مرض کا شکار ہوکر اسے شکست دے چکے ہیں