صدر نے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں وزراء اور میڈیا سے تعاون کی درخواست کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ، گورنرز اور میڈیا کو خطوط لکھے ہیں جس میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ان کی مدد کی درخواست کی ہے۔
اپنے خطوط میں صدر نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس سال چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں متحرک اور مددگار رکن بنیں، جس میں پسماندہ طبقے کی خواتین اور سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین کو موجودہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں خاص طور پر توجہ دی جائے گی۔

Image Source: B.g

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے ایک لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، ان میں سے نصف تاخیر سے تشخیص کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں خود معائنہ اور جلد تشخیص کے لیے بیداری پیدا کر کے ان عزیز جانوں میں سے ستانوے فیصد کو بچایا جا سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ اس سال کی آگاہی مہم پسماندہ طبقات اور سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور