ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو منائے جانے والے ’’ڈپلومیسی میں خواتین کے پہلے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
صدر نے کہا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچانے میں مدد کرنے کے لیے ان کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہے کہ پاکستانی خواتین سفارت کار وزرائے خارجہ سے لے کر خارجہ سیکرٹریوں تک اور بیرون ملک سفارت خانوں میں کئی سفیروں کے عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔