پاک فوج کے جوان ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں اپنے بچے یتیم کرواکر وطن کو ناسوروں سے پاک کررہے ہیں -ان کی اس عظیم قربانیوں اور جہاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 23 مارچ اور 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جہاں ان کو اعلیٰ کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے -آج اسی حوالے سے ایوان صدر سےصدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لئے اعزازات کا اعلان کردیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم پاکستان پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، چاروں صوبوں کی ثقافت بھی اجاگر کی گئی ،آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملٹری افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی سٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے
اس کے علاوہ سپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جبکہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔
صدر مملکت کا پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لئے اعزازات کا اعلان
