صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ گئے خط میں اںتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی بے حسی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے الیکشن کمیشن پر خط کے ذریعے مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے –
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں ان کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ صدر عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو سیکشن 57 کے تحت 20 فروری کو الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ان کے پہلے خط کا بھی تاحال جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا۔معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ مشاہدات جیسی اہم پیشرفت ہوئی۔�اس سے قبل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی تجویز دی تھی –