صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے پر زور دیا ہے

پاکستان میں خواتین کے املاک کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے نفاذ کے بارے میں بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے علمائے کرام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ خواتین کے حقوق کے بارے میں معاشرے میں شعور بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنائے بغیر تمام بات چیت اور اقدامات سطحی ہوں گے اور ان کا پاکستان کی لڑکیوں اور بیٹیوں کو بااختیار بنانے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Image Source: DT

صدر نے کہا کہ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قوانین کا سختی سے نفاذ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم