صدر مملکت نے معزور سیکیوریٹی گارڈ کی داد رسی کے ساتھ ساتھ خود بھی معزرت کرلی ؛ ای او آئی بی کو بھی معافی مانگنے کا حکم دےدیا

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر پہلے ایم این اے اور پھر صدر مملکت بننے والے عارف علوی نے محکمے کی غلطی اور کوتاہی پر نہ صرف خود معزرت کی بلکہ ادارے کو بھی اس مظلوم سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا -صدر مملکت عارف علوی نے پینشن میں سالوں کی تاخیر پر معذور سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگتے ہوئے ای او بی آئی کو بھی معذرت کرنے کا حکم دیدیا۔

 

 

کچھ عرصہ قبل ایک معزور گارڈ نے پینشن جاری کرنے والے ادارے سے مدد کے لئے رابطہ کیا – اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ نے ایک معذور سیکورٹی گارڈ کو پینشن گرانٹ کرنے سے نہ صرف انکار بلکہ انسانیت کی تزلیل کرتے ہوئے معزور ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو دفتر کی حدود میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی۔ حتی کہ فائل بھی گم کر دی گئی، تاہم معذور سکیورٹی گارڈ کو دھکے کھانے کے بعد ایک ریٹائرڈ افسر کی سفارش پر فائل ڈھونڈ کر دی گئی۔
معذور سکیورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے معاملے پر فیصلہ دینے کی درخواست کی تو انہوں نے ای او بی آئی کو کیس پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی جس کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کو درخواست دیدی۔
صدر مملکت نے سارے معاملے کا جائزہ لینے پر کہا کہ ای او بی آئی اپنے غریب مخالف رویئے پر نظرثانی کرے، غریب اور معذور شخص کو برسوں انتظار کروانا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے ای او بی آئی کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کا حکم صادر کیا۔ صدر مملکت نے اپنے رویے سے ثابت کیا کہ بڑا آدمی وہ نہیں جو بڑے عہدے پر براجمان ہو ملکہ بڑا تو وہ ہے جو اپنے عہدے کو جو انسانیت کی خدمت پر صرف کرے –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی